لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے پیٹرن انچیف وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ ذکا اشرف نے مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ذکا اشرف پرامید ہیں کہ نیا سیٹ اپ مسائل کا حل نکال لے گا۔ کرکٹ کے معاملات پر بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔