لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے تیار ہوںجبکہ یاسر حمید کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم میں واپسی کیلئے پرامید ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں سے ون ڈ ے اور ٹی ٹونٹی کے ساتھ ساتھ چار روزہ کرکٹ میں بھی تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہا ہوں حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں بھی میری کارکردگی اچھی رہی۔ ان کاکہنا تھاکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ابھی سے ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک لیگ شروع کی جائے تاکہ کھلاڑیوں کو ایونٹ کی تیاری کا بھرپور موقع مل سکا۔ اس موقع پر یاسر حمید کا کہنا تھا کہ میں کبھی سپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں رہا اور اس حوالہ سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ڈومیسٹک سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لہذا میں ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہوں، ماضی کی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔
تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے تیار ہوں : عمران نذیر
Jan 18, 2014