لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکارہ نادیہ علی نے کہا ہے کہ ناکامیوں کے بعد ہی کامیابی کی منزل حاصل ہو تی ہے ، بہت سے فنکار اپنی ابتدائی ناکامیوں سے دوچار ہونے کے باوجود بھی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ، پہلی ناکامی سے گھبرانا نہیں چاہیے یہ انسان کے لئے کامیابی کی راہ ہموار کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم ، ٹی وی اور تھیٹر تینوں میڈیم میں کام کر چکی ہوں اور مجھے سب سے زیادہ خوشگوار تجربہ تھیٹر پر کام کرنے سے ہوا ہے ۔ مگر سلور سکرین کی اہمیت سے انکار نا ممکن ہے ۔