اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ نے میانمار حکومت کو کہا ہے کہ مسلمانوں اور بدھوں کے مابین تصادم کی تحقیقات کی جائیں۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ماہر ٹومس اوجیا کیونتانہ نے کہا ہے کہ اگر میانمار کی حکومت نے مسلمانوں اور بدھوں کے درمیان تصادم اور اٹھارہ ماہ کے دوران ہونیوالی ایک لاکھ دس ہزار سے زائد اموات کی مئوثر تحقیقات نہ کیں تو میانمار حکومت کو بین الاقوامی قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اس کے خلاف غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں گی۔