کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں پسٹل سے اچانک گولی چلنے سے 3 سالہ بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ کاہنہ کے علاقہ گلشن منیر ہائوسنگ سکیم کا عمر فاروق جو ایک حساس ادارے کا ملازم ہے وہ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، پسٹل صاف کرکے ٹیبل پر رکھ دیا اور ہاتھ دھونے کیلئے واش روم گیا پیچھے سے 3 سالہ عثمان نے کھلونا سمجھ کر پستول پکڑ کر ٹریگر ڈبا دیا جس سے گولی اس کو جا لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ شبہ ہے میاں بیوی کی لڑائی 3 سالہ بچہ عثمان کی ہلاکت کی وجہ بنی، خاوند نے بیوی پر فائر کیا جس کی زد میںآکر بچہ ہلاک ہوا۔ تھانہ کاہنہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔