لاپتہ افراد کے واقعات میں امریکی، بھارتی، اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں: آمنہ جنجوعہ

 ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ملک کے اندر دہشت گردی، فرقہ واریت اور لاپتہ افراد کے واقعات میں امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں براہ راست ملوث ہیں، جو ملک کے اندر دہشت گردی پھیلا کر پاکستان کو توڑنے کی مذموم سازشیں کر رہی ہیں، ان خیالات کا اظہارلاپتہ افراد کی تنظیم ڈیفنس آف ہیومن رائٹس اینڈ پبلک سروس ٹرسٹ کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لاپتہ افراد کے حوالہ سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکی غلامی کا طوق گلے میں ڈالے ہوئے ہیں، اور اسکی سزا 18کروڑ عوام کو مل رہی ہے، غیر ملکی ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے ہمارے حکمرانوں نے 2005ء سے غیر قانونی طور پر بے گناہ لوگوں کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے، اور اب تک ان افراد میں سے صرف 730افراد ہماری کوششوں سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر رہا ہوسکے ہیں، جبکہ 1200کیسز ہمارے پاس مزید رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ پوری قوم اس بات پر متفق ہے اگر لاپتہ افراد میں کوئی آدمی جرائم میں ملوث ہے تو اسکو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی اسی طرح حل ہوگا، جس طرح پوری قوم عدلیہ کی بحالی کیلئے نکلی تھی۔ میں امید کرتی ہوں کہ اس تحریک میں مزید جان ڈالنے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے غیور عوام میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...