مانگا منڈی: رکشہ ڈرائیور کی بچی سے زیادتی کی کوشش، شہریوں نے منہ کالا کر کے گھمایا چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

مانگا منڈی (نامہ نگار) رکشہ ڈرائیور کی 5 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش، بروقت پتہ چلنے پر شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر اس کا منہ کالا کر کے چوک میں گھمایا اور خوب چھترول کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ محمد عابد جو رکشہ ڈرائیور ہے اور ٹبہ صماد کا رہائشی بتایا جاتا ہے وہ محلہ توحید آباد مانگا منڈی آگیا اور ٹیوشن پڑھ کر واپس آنیوالی اسی محلہ کے شیر احمد کی 5 سالہ بیٹی کو ورغلاکر منور ٹائون ایک کوارٹر میں لے گیا اور اس سے زیادتی کی کوشش کی تو محلہ داروں کو شک گزرا ۔انہوں نے ملزم عابد کو پوچھا تو اس نے دوڑنے کی کوشش کی۔ شہریوں نے اسے پکڑ کر خوب چھترول کی اور پولیس کے حوالے کردیا۔ مانگا منڈی پولیس سے رابطہ کرنے پر سب انسپکٹر محمد عالم نے بتایا ہم نے ملزم پکڑ لیا ہے اگر مدعی آئیگا تو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...