مہر تارڑ سے معاشقہ کا الزام لگانے والی بھارتی وزیر ششی تھرور کی بیگم پراسرار طور پر ہلاک

نئی دہلی (نیٹ نیوز+ بی بی سی/ نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) بھارت کے انسانی وسائل کے وزیر ششی تھرور کی بیگم سنندا پشکر ایک ہوٹل کے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی ہے۔ ششی تھرور اور پاکستانی صحافی مہر تارڑ پر مبینہ طور پر معاشقے کا الزام لگانے والی ششی تھرور کی اہلیہ سنندا  اپنے ہوٹل کے ایک کمرے سے مردہ حالت میں پائی گئی۔ ذرائع کے مطابق لگتا ہے کہ سنندا تھرور نے شوہر کے مبینہ ناجائز تعلقات پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔ سنندا تھرور ششی تھرور کی تیسری بیوی تھی۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل  اس وقت ٹوئٹر تنازعہ کھڑا  ہو گیا جب اس نے یہ الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر  کا  پاکستانی صحافی  مہر تارڑ کے ساتھ مبینہ  طور پر معاشقہ چل رہا ہے۔ پولیس کا کہنا  ہے کہ شام ساڑھے سات بجے ایک فون کال موصول ہوئی  جس کے بعد  سنندا کی لاش ہوٹل  کے ایک کمرے سے برآمد ہوئی۔ سپیشل کمشنر لاء اینڈ آرڈر دیپک مشرا  کا کہنا ہے اس نے جمعرات کو ہوٹل میں کمرہ حاصل کیا تھا، جسم پر زخم کے نشانات یا زہر کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں۔ دریں اثناء مہر تارڑ نے سنندا کی موت کی خبر پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’’اف خدایا، سنندا  یہ کیا ہو گیا؟‘‘ مہر تارڑ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ششی تھرور کی بیوی کی ہلاکت پر دکھ اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے یہ جان کر بے حد دکھ ہوا کہ سنندا  نے خودکشی کر لی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو سے انکار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے مزید کالز نہ کی جائیں، مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ میں اس صورتحال پر کیا رائے دوں۔

ای پیپر دی نیشن