چناب نگر(نامہ نگار) اوباش نے نرس کو زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گائوں موضع آہلے والا کی صفیہ بی بی تین ماہ سے نجی ہسپتال میں بطور نرس کام کررہی تھی۔ گزشتہ رات ایک بجے علی زین زبردستی اسکے کمرے میں داخل ہوا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر صفیہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے میڈیکل لیگل کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔