قصور: کرنٹ لگنے سے نوبیاہتا دلہن، ابلتے شیرے میں گر کر مزدور جاں بحق

قصور (نامہ نگار) بلال کالونی پھولنگر میں میکے آئی ہوئی نوبیاہتا دلہن کپڑے استری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی کی رہائشی اقصیٰ بی بی کی شادی چند روز قبل رضوان احمد کے ساتھ ہوئی تھی۔ دو روز قبل اقصیٰ اپنے والدین کو ملنے کیلئے آئی ہوئی تھی۔ وقوعہ کے روز وہ اپنے ہی کپڑے استری کر رہی تھی کہ اچانک استری میں کرنٹ آگیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس تھانہ پھولنگر نے ضابطے کی کارروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ دریں اثناء شوگر ملز پتو کی میں گنے کے ابلتے ہوئے شیرہ کے تالاب میں جھانکتے ہوئے گر جانے سے مزدور روم خاں جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے روم خاں شوگر مل پتوکی میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ وقوعہ کے روز دوران کام وہ جب ابلتے ہوئے شیرہ کو دیکھتے ہوئے گر جانے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس صدر پتوکی نے ضابطے کی کارروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ بتایا گیا ہے روم خاں ضلع سوات کا رہائشی تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...