چارسدہ: خواتین کے تنازعہ پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

چارسدہ (نامہ نگار) سردریاب کے علاقہ میں خواتین کے تنازعہ پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ملزم کو پولیس نے جائے واردات سے موقع پر گرفتار کرلیا۔ تھانہ پڑانگ کے ایس ایچ او عمران خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا دو ہفتے قبل 3 جنوری کو طورو مایار سے ایک لڑکی اغواء ہوئی تھی جس کی گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ گزشتہ روز پولیس نے مغوی لڑکی کا پتہ چلایا جس میں مقتول پارٹی کے افراد کو ملزم نے تفریحی مقام سردریاب پر بلایا کہ وہاں پر مل بیٹھ کر صلح و صفائی کی جائیگی مگر ملزم اختر زیب نے وہاں پر پانچوں افراد پر فائرنگ کردی۔ چار افراد موقع پر جاں بحق پانچواں شخص شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونیوالوں میں پولیس لائن چارسدہ کے مالی فریاد، نسیم اﷲ، اختر علی، یوسف جبکہ زخمی جہانزیب شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پانچویں زخمی کی حالت تشویشناک ہے جسے طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...