گورنر سٹیٹ بنک و دیگر حکام کی مصروفیات، مانیٹری پالیسی مؤخر، آئندہ ہفتے جاری ہو گی

کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنر سٹیٹ بینک و دیگر حکام کی مصروفیات کے باعث مانیٹری پالیسی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ نئی مانیٹری پالیسی آئندہ ہفتے جاری کی جائیگی۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی اسلام آباد میں مصروفیت بڑھ گئی۔ شرح سود کے تعین کے لئے سٹیٹ بینک کی جانب سے ہر دوسرے ماہ کے دوسرے ہفتے میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے جمعرات کو وزیر داخلہ، وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...