راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ/ اپنے سٹاف رپورٹر سے) صادق آباد کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے سید فیاض حسین شاہ ایڈووکیٹ‘ سید حمزہ اور سید غازی علی شیرازی کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ قبل ازیں لیاقت باغ میں انکی نماز جنازہ انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ تینوں میتیں ایمبولنس گاڑیوں میں لیاقت باغ لائی گئی تھیں جہاں پہلے ہی پولیس کے دستوں نے حفاظتی حصار قائم کر رکھا تھا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے کہا کہ حکمران ناکام ہوگئے۔
راولپنڈی: ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے تینوں افراد آبائی قبرستان میں سپرد خاک
Jan 18, 2015