اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں نجی شعبہ میں 35 میگاواٹ کا بجلی گھر قائم کیا جائیگا جو بجلی گھر فیمکو ٹیکس انڈسٹریز حیدرآباد میں کوٹری کے قریب لگایا جائیگا۔ نجی شعبہ میں یہ سب سے بڑا بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس پلانٹ میں جنرل الیکٹرک کے بنے ہوئے گیس انجن نصب کئے جا رہے ہیں۔ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق پلانٹ سے پیدا ہونیوالی بجلی نہ صرف فیمکو ٹیکسٹائل ملز میں استعمال ہوگی بلکہ یہاں پیدا ہونے والی بجلی علاقے کے اڑھائی ہزار گھروں کو فراہم کی جائیگی۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی بجلی کی مانگ پوری کرنے کیلئے اس بجلی گھر سے فائدہ اٹھائیگی۔ فیمکو ٹیکس کے چیف ایگزیکٹو مسعود پرویز نے پلانٹ کی تنصیب کے سلسلے میں جنرل الیکٹرک کی فنی معاونت اور انجنوں کی فراہمی پر جنرل الیکٹرک کو سراہا۔