لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے یکم فروری سے لاہور، ملتان کے درمیان چلنے والی موسیٰ پاک ٹرین کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق موسیٰ پاک ملتان سے صبح 05:30 بجے روانہ ہو کر10:10بجے قبل دوپہر لاہور پہنچا کرے گی جبکہ لاہور سے شام 6 بجے روانہ ہو کرشب 10:40بجے ملتان پہنچے گی۔ اس سے پہلے موسیٰ پاک ملتان سے شام 4 بجے روانہ ہو کر رات08:30 بجے لاہور پہنچتی تھی جبکہ لاہور سے رات 12:30بجے روانہ ہو کر صبح ساڑھے 5 بجے ملتان پہنچتی تھی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے یہ فیصلہ ٹرانسپورٹ مافیا کے دباؤ پر کیا گیا۔اس فیصلے سے ٹرانسپوٹروں کو فائدہ ہو گا جبکہ موسی پاک ٹرین میں سفر کرنیوالے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑیگا ٹرین کی صبح روانگی کے وقت ملتان کے مضافاتی علاقوں سے لاہور جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی ہو گی اور ان کیلئے صبح ساڑھے 5 بجے تک پہنچنا ناممکن ہو گا جبکہ لاہور سے 10.40 پر ٹرین ملتان پہنچنے پر لوکل مسافر باآسانی اپنے گھروں کو پہنچ پائیں گے جبکہ ملتان کے مضافاتی علاقوں کو جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو گا اور رات زیادہ ہونے پر ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیور دگنا کرایہ مانگتے ہیں مسافروں کا کہنا ہے کہ موسیٰ پاک ٹرین کا پرانے اوقات کار سے مسافروں اور ریلوے کو فائدہ ہے پرانے اوقات کار بحال رہنے دیئے جائیں۔