امریکہ نے داﺅد ابراہیم کے بھائی شیخ انیس سمیت دو بھارتیوں پر پابندی عائد کردیں

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے داﺅد ابراہیم کے بھائی سمیت دو بھارتی شہریوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے داﺅد ابراہیم کے بھائی شیخ انیس ابراہیم اور پاکستان میں قائم کمپنی مہران پیپر ملز کے مالک بھارتی نژاد عزیز موسیٰ پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی بیرونی اثاثوں کے ڈائریکٹر ایڈم جے سزوبائن نے بتایا کہ داﺅد ابراہیم کا بھائی انیس ابراہیم ڈی کمپنی کی جانب سے منشیات‘ سمگلنگ‘ کنٹریکٹ‘ قتل اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیز موسیٰ بھی نہ صرف ڈی کمپنی کیلئے کام کرتا ہے بلکہ انیس اور داﺅد ابراہیم کو معاونت بھی فراہم کرتا ہے۔
بھارتی/ پابندیاں

ای پیپر دی نیشن