وزیر پٹرولیم کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سیاسی حلقے حیران، شاہد خاقان کو برطرف کیا جائے: پی پی ارکان

Jan 18, 2015

اسلام آباد + کراچی (ایجنسیاں) وزیراعظم کی طرف سے پٹرولیم بحران کی تمام  تر ذمہ داری وزارت پٹرولیم اور پی ایس او پر عائد کرکے سیکرٹری پٹرولیم سمیت 4 اعلیٰ افسروں پر ڈال کر ان کی معطلی اور وفاقی وزیر پٹرولیم کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے پر دارالحکومت کے سیاسی حلقوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں تحریک انصاف‘ پیپلز پارٹی‘ جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کسی بھی وزارت کے معاملات کا سب سے زیادہ ذمہ دار تو وزیر ہوتا ہے وزیراعظم نے اسے کیوں نظر انداز کیا اور سارا نزلہ صرف افسروں پر گرا دیا گیا۔ سیاسی حلقوں کے مطابق ایم ڈی پی ایس او اور سیکرٹری پٹرولیم نے پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کو بھی صورتحال سے پیشگی آگاہ کر دیا تھا۔ ارکان قومی اسمبلی میر اعجاز جاکھرانی، عمران ظفر لغاری اور سردار رفیق احمد جمالی نے پنجاب بھر میں پٹرول کی قلت کو مصنوعی قرار دیتے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں