اسلام آباد(آن لائن) اسلامی نظریہ کونسل کا 197واں اجلاس منگل کو طلب کرلیاگیا،21ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔ اسلامی نظریہ کونسل کا 197واں اجلاس منگل کو مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں تمام اراکین کو ایجنڈے کی کاپیاں بھی بھجوادی گئی ہیں۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین محمد خان شیرانی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل میں 21ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔