اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے بھارت کو ذکی الرحمن لکھوی کی حوالگی سے انکار کے بعد بھارت کا نیا پینترا ‘ پاکستان کو دبائو میں لانے کیلئے امریکہ اور برطانیہ کے ذریعے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی حوالگی کیلئے درخواست کرا دی۔ دونوں ممالک کو 6 سال بعد یاد آ گیا کہ حملے میں امریکہ اور برطانیہ کے شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو ہمارے حوالے کیا جائے کیونکہ اس میں ہمارے شہری بھی ہلاک ہوئے تھے جس پر حکومت نے ذکی الرحمن لکھوی کو کسی بھی ملک کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکھوی ممبئی حملہ کیس سمیت دیگر اہم مقدمات میں زیر حراست ہے اس کا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی چلایا جائیگا۔ واضح رہے کہ ممبئی حملے میں امریکہ ‘ برطانیہ اور کیوبا کے شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔