کراچی (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں ہفتہ کے روز فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 3 پولیس اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں پکچر روڈ پر پولیس چوکی پر 4 مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے 40 کانسٹیبل نیاز حسین اور محمد سعید جاں بحق ہوگئے۔ ان میں نیاز حسین پاک فوج کا ریٹائرڈ اہلکار تھا جو حال ہی میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی۔ دریں اثناءملیر ہالٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے چوک پر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ اہلکار کی فوری شناخت نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ رینجرز نے بلدیہ ٹا¶ن اور ملیر میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلر حارث خواجہ عرف انڈہ، محمد عمیر، محمد عارف اور نامعلوم شخص کو حراست میں لے لیا۔
کراچی/ ٹارگٹ کلنگ