اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمےن تحرےک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت فوری جوڈےشل کمشن بنائے تاکہ انتخابی دھاندلی کرنے والے آر اوز سے پوچھ گچھ ہو سکے اس الےکشن مےں سابق چےف جسٹس افتخار محمد چودھری اور سابق جسٹس خلےل رمدے نے ن لےگ کو پنجاب مےں جتوانے کےلئے اہم کردار ادا کےا۔ NA 122 مےں آڈٹ کے دوران فارم 14اور 15 کےوں نہےں تھے اب وہ کہاں سے نکل آئے ہےں اگر جوڈےشل کمشن نہ بنا تو اگلے الےکشن بھی شفاف نہےں ہو سکےں گے۔ جوڈےشل کمشن کا فےصلہ آنے کے بعد ہی پی ٹی آئی اسمبلےوں مےں جانے کا حتمی فےصلہ کرے گی، دھرنے کا مرحلہ ختم ہوگےا ہے، کل ہمارا دھرنا کنونشن ہے جس مےں پارٹی کو آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا ےہ حقےقت ہے جب سے ہمارا دھرنا ختم ہوا ہے عوام کے مسائل بڑھ گئے ہےں، عوام کو سی اےن جی نہےں مل رہی تھی اب پٹرول بھی غائب کردےا گےا ہے، دھرنا ہوتا تو پٹرول ختم نہ ہوتا، حکومت بتائے آپ اس کے ”تجربہ کار“ لوگ کہاں چلے گئے۔ او آئی سی کو چارلی ہےبڈو مےں گستاخانہ خاکوں کے خلاف کا فوری اےکشن لےنا چاہئے اس گستاخی پر مےں پہلے بھی پرزور مذمت کر چکا ہوں اگر کوئی فرانس مےں ہالو کاسٹ کے خلاف بات کرے تو اسے فوراً جےل بھےج دےا جاتا ہے ےہ کےسی آزادی صحافت ہے۔ نواز شرےف نے انتخابی مہم مےں کہا تھا ان کے پاس حکومت کرنے کا تجربہ ہے مےں پوچھتا ہوں اب ان کا تجربہ کہاں چلا گےا ہے۔ پرےس کانفرنس مےں سابق اےم اےن اے رےاض فتےانہ اور سعےد ورک نے پی ٹی آئی مےں شمولےت کا اعلان کےا اور کہا کہ مسلم لےگ قائداعظم اور پےپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے نظرےات چھوڑ چکی ہےں اب ان مےں گھس بےٹھئے آگئے ہےں عمران خان کی صورت مےں قوم کو نےا لےڈر ملا ہے۔ اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت تےن مرتبہ صرف بجلی پر سرچارج لگا چکی ہے اوپر سے سرکلر ڈےٹ بھی دوبارہ سے دوگنا ہوگےا ہے، وزےر پٹرولےم کا ےہ کہنا کہ پٹرول زےادہ بک گےا ہے اس وجہ سے بحران آےا ہے ان کی ےہ منطق مضحکہ خےز ہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر جوڈیشل کمشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کمشن نہیں بنتا مستقبل میں انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے، کسی کو کھانسی بھی آئی تو الزام دھرنے پر عائد کیا جاتا تھا لیکن اب پٹرول پمپس پر پٹرول کی قلت کس کی نااہلی ہے۔ دریں اثناءعمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کو خط لکھا ہے کہ آئندہ مجھے خیبر پی کے میں پروٹوکول نہ دیا جائے، آئندہ کوئی ایم پی اے یا وزیر مجھے لینے ائرپورٹ نہ آئے۔ تقریب میں متعلقہ وزراءاور افسران آئیں، آپ بھی مجھے لینے ائرپورٹ پر نہ آئیں۔
عمران خان