لاہور (نامہ نگار+نمائندگان) نصیر آباد کے علاقہ میں 22سالہ لڑکی فون سنتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فردوس مارکیٹ کی رہائشی 22سالہ سائرہ ریلوے لائن پر اپنے کانوں میں ہینڈ فری لگا کر موبائل فون پرگانے سنتے ہوئے جا رہی تھی کہ وہ ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ متوفیہ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے متوفیہ کے خاوند آصف کی درخواست پر ضروری کارروائی کے بعدنعش اس کے حوالے کردی ہے۔نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔علاوہ ازیں شیخوپورہ، چناب نگر اور حبیب آباد میں ٹرینوں کی زد میں آ کر بچی اور 2 نوجوان دم توڑ گئے۔تھانہ فیروز والا کے علاقہ امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پر ریلوے لائن عبور کرتے ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔ چناب نگر کے محلہ باب ابواب کے جمیل گل خان کی تیرہ سالہ بیٹی حلیمہ بی بی گھر کے قریب ریلوے لائن سے جلانے کے لئے لکڑیاں اکٹھی کر رہی تھی اچانک ملت ایکسپریس آگئی اور ٹرین کا پائیدان اس کے سر میں لگا جس کی وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ حبیب آباد میں گزشتہ روز چالیس سالہ محمد زاہد نو احی علاقے بھائی کوٹ میں اپنے عزیزوں سے مل کر واپس جانے کے لئے علامہ اقبال ایکسپر یس پر چڑ ھنے لگا تو رش کے باعث ٹرین کے باہر ہی لٹک گیا، ٹرین چلی تو وہ نیچے گر گیا اور ٹرین کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گیا۔