لاہور (خبر نگار) پنجاب میں آئندہ ماہ 229 بلدیاتی اداروں کی 2510 مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن 11 میونسپل کارپوریشنز، 35 ضلع کونسلیں، 182 میونسپل کمیٹیاں شامل ہیں جبکہ صوبے کی 4015 یونین کونسلیں ان کے علاوہ ہیں ان یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں کی تعداد 5 ہے جن میں خواتین کی 2 اقلیت، کسان/ مزدور اور یوتھ کی ایک ایک سیٹ ہے اس طرح پنجاب کی یونین کونسلوں میں کل مخصوص نشستیں 20075 ہیں ہر یونین کونسل کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور 6 جنرل کونسلر 5 مخصوص نشستوں پر میدان میں آنیوالوں میں سے 5 کا چناؤ کریں گے پنجاب کے 229 بڑے بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کی 2510 تعداد میں 1251 خواتین، 24 کسان/ مزدور، یوتھ 236، ٹیکنوکریٹس 203 اور اقلیت کی نشستیں 396 ہیں بلدیہ عظمیٰ لاہور میں ان مخصوص نشستوں کی تعداد 57 ہے اور ان مخصوص نشستوں کیلئے میدان میں آنیوالوں کو لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 274 ممبران چنیں گے دیگر بلدیاتی اداروں میں بہاولنگر 80، بہاولپور 79، بھکر 55، چکوال62، چنیوٹ 42، ڈی جی خان 54، فیصل آباد 124، گوجرانوالہ 117، گجرات 80، حافظ آباد 45، جھنگ 67، جہلم 55، قصور 98، خانیوال 75، خوشاب 69، لیہ 48، لودھراں 52، منڈی بہائوالدین 51، میانوالی 66، ملتان 70، مظفر گڑھ 95، ننکانہ صاحب 56، نارروال 51، اوکاڑہ 85، پاکپتن 43، رحیم یار خان 92، راجن پور 53، راولپنڈی 93، ساہیوال 50، سرگودھا 85، شیخوپورہ 109، سیالکوٹ 69، ٹوبہ ٹیک سنگھ70، وہاڑی 55، میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستیں 64 ہیں۔