لاہور (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کرنے میں کامیاب ہوجائیگا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے اورآئندہ انتخابات میں عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے، پارٹی کے کارکن ہمار اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام پورہ میں لیگی رہنما سید عظمت کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارکنوں سے تعارفی نشست خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے ماجد ظہور، ملک فرقان غیاث، تارا بٹ، سید زیارت علی، سید شہریار، رانا خالد، ملک منیر، چودھری شاہد گجر، شیخ شاہد، عفی ملک، محسن عرفان، شہباز ارشد جٹ، حافظ عامر، راشد بھٹی، رانا خالد، شوکت بودی اور مرزا عاطف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سعودی عرب، ایران کشیدگی ختم کرانے میں مسلم اُمہ کے اتحاد کیلئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ مسلم ممالک میں اتحاد کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا۔