زرداری کی نیب ریفرنسز سے بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہو گی

Jan 18, 2016

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ آج 18 جنوری کو نیب کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ احتساب عدالت نے ایس جی ایس کوٹیکنا، گولڈ اور ارسسس ٹریکٹر ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کو بری کر دیا تھا جس کے خلاف نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

مزیدخبریں