اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی میر انصب العین ہے ہو سکتا ہے خدمات کے سبب پاکستان کا وزیر اعظم یا صدر بن جائوں۔ بھارت انتہا پسندی کی سرپرستی کر کے خود اپنے اوپر ظلم کر رہا ہے ایک انٹرویو میں سردار یعقوب نے کہا کہ آزاد کشمیر دنیا کا پرامن ترین خطہ ہے سیاحت کو فروغ دے کر اربوں ڈالرز زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ کشمیر کا مستقبل روشن ہے اب وقت آ رہا ہے کہ جب کشمیری لوگوں کی بات بھی سنی جائے گی ۔ 2005ء کے زلزلے نے ہمارا سب کچھ تباہ کر دیا تھا۔ اب معاملات کافی بہتر ہیں۔ نئی یونیورسٹیز بھی بنائی ہیں ایک میڈیکل کالج، ہر سال 15 سے 20 لاکھ سیاح آتے جاتے ہیں ۔ 20 گیسٹ ہائوسز سے تعداد بڑھا کر اب 40 کر دی ہے۔
بھارت انتہا پسندی کی سرپرستی کر کے خود اپنے اوپرظلم کر رہا ہے: صدر آزاد کشمیر
Jan 18, 2016