فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت نے فارمولا بنا لیا، تمام مساجد میں ایک خطبہ ہو گا

کراچی (نیٹ نیوز) سندھ حکومت نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے نیا فارمولا تیار کر لیا، صوبائی مشیر مذہبی امور عبدالقیوم سومرو نے اس حوالے سے بتایا کہ صوبے کی تمام مساجد میں جمعۃ المبارک کا خطبہ ایک ہی پڑھا جائے گا جسے محکمہ مذہبی امور تحریر کرے گا۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سندھ حکومت کے وفاق سے تین ماہ سے مذاکرات چل رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خطبہ کے حوالے سے جلد قانون سازی بھی ہو گی۔ تمام علمائے کرام پر مشتمل بورڈ خطبات تیار کریں گے۔ علماء نے سندھ حکومت کے فارمولے کو اچھا اقدام تو قرار دیا لیکن اس پر عمل کے حوالے کئی سوال اٹھائے ہیں۔ مفتی نعیم نے کہا کہ فارمولے پر عمل کیسے ہو گا۔ معروف عالم دین حاجی حنیف طیب نے سندھ حکومت کی تجاویز کو سرے سے ہی ناقابل عمل قرار دے دیا اور کہا فرقہ واریت روکنے کے لئے صرف تجاویز کی بجائے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...