ایم کیو ایم نے 32 سال بعد تنظیمی ڈھانچہ بدل دیا، یونٹ، سیکٹر ختم

Jan 18, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے 32 سال بعد اپنا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کردیا۔ ایم کیو ایم نے یونٹ اور سیکٹر ختم کرکے یو سی اور ٹائون کی سطح پر تنظیم نو کا اعلان کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کوئی بھی فیصلہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کے بعد کریگی۔ فیصلے کا اعلان متحدہ کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا گیا۔ دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کو تیار نہیں، متحدہ جلد اختیارات کی بحالی کیلئے عدالت سے رجوع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کارکن غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوا تو اسے پارٹی سے نکال دینگے۔

مزیدخبریں