پنڈی بھٹیاں: بلدیاتی الیکشن میں ہارنے والے امیدوار نے نابینا شخص سے مل کر آنکھیں نکالنے کا مقدمہ درج کرا دیا

Jan 18, 2016

پنڈی بھٹیاں (نمائندہ خصوصی) نواحی گائوں سکھیکی منڈی میں بلدیاتی الیکشن میں ہارنے والے امیدوار نے نابینا شخص سے ملکر آنکھیں نکالنے کا مقدمہ درج کرا دیا۔ سکھیکی منڈی میں کونسلر کے امیدوار خادم حسین اور محمد حسین کے درمیان مقابلہ تھا۔ محمد حسین کونسلر منتخب ہو گیا۔ ہارنے والے امیدوار شیرزمان نے ایک نابینا شخص شیر زمان کو اکسایا جس جگہ پر آپ رہ رہے ہیں یہ آپ کے باپ کی ہے اس کے باوجود نہ محکمہ مال اور نہ ہی کسی اور جگہ پر یہ آپ کے نام ہے یہ تو کسی بھی وقت آپ سے جگہ خالی کرا سکتے ہیں۔ شیر زمان نے ڈی پی او حافظ آباد کو درخواست دی محمد حسین، اظہر حسین جو میرے چچا ہیں انہوں نے میری وراثتی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ مدعی مقدمہ شیر زمان نے درخواست میں تحریر کیا میرے چچائوں نے میری دونوں آنکھیں 2013میں نکال کر مجھے اندھا کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ملزموں نے عبوری ضمانتیں کروالی ہیں۔ مدعی مقدمہ نے کہا ملزموں کو گرفتار کیا جائے جبکہ تفتیشی کا موقف ہے جب تک یہ ضمانت پر ہیں ہم گرفتار نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں