چترال (این این آئی) برفباری کے باعث تقریباً دس دن بند رہنے کے بعد لواری ٹنل کھول دیا گیا ہے۔ ماضی میں جنوری کے مہینے میں لواری ٹاپ کے اوپر سے کوئی پرندہ بھی گزر نہیں سکتا تھا۔ لواری ٹاپ کھلنے کے بعد مسافر اور مال بردار ٹرکوں کا قافلہ چترال پہنچ گیا ہے۔پاک آرمی کی طرف سے لواری ٹاپ کو کھولنے کے اقدام پر چترال کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ یہان یہ امر قابل ذکر ہے کہ لواری ٹنل سے ٹرکوں کا گزرنا بالکل بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے چترال میں اشیائے صرف کی قلت پیدا ہو گئی تھی۔