کوئٹہ (آن لائن) بلوچ ریپبلکن پارٹی کی کال پر پارٹی کے شہید رہنمائوں احمدداد بلوچ، نصیر کمالان، نثار مینگل کی پانچویں برسی کے موقع پر بلوچستان کے ساحلی شہروں گوادر، اورماڑہ اور پسنی میں شٹر ڈائون رہا اور تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں جبکہ بلوچستان کے علاوہ جرمنی میں بھی شہدائے گوادر کی یاد میں ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جواد بلوچ نے کہا کہ احمدداد بلوچ جیسے رہنما کی کمی آج بھی محسوس ہوتی ہے جنہوں نے بلوچستان بھر میں خاص کر ساحلی علاقوں میں عوام کو بلوچ تاریخ اور جہد کے بارے میں آگاہ کیا۔