پشاور: اے این پی نے وفاق کی طرف سے صوبے کے گیس کوٹے میں کمی کا فیصلہ مسترد کر دیا، بھرپور مزاحمت کا اعلان

Jan 18, 2016

پشاور (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کے گیس کوٹے میں کمی کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے اس امر پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی ایک عرصہ سے خیبر پختونخوا حکومت کی توجہ اس جانب دلا رہی ہے کہ مرکزی حکومت صوبے کے حقوق غصب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن صوبائی حکومت اس کا نوٹس نہیں لے رہی۔ اب وزارت پٹرولیم کی جانب سے گیس کی تقسیم کا فارمولا تبدیل کیا جارہا ہے جس کے بعد صوبے کی گیس کا 70فیصد کوٹہ پنجاب منتقل کر دیا جائے گا جو صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

مزیدخبریں