پشاور: راج کپور کی حویلی گرانے کے الزام میں 5 افراد گرفتار، آبائی گھر میں کوئی دلچسپی نہیں، رندھیر کپور، حکومت پاکستان جو چاہے کرے: رشی کپور

Jan 18, 2016

پشاور (نیوز ڈیسک + این این آئی) بھارتی اداکار راج کپور کی پشاور میں حویلی مسمار کرنے والوں کے خلاف پولیس نے تھانہ خان رزاق میں ایف آئی آر درج کر کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا جو محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر عبدالصمد کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔ مقدمے میں ڈھکی منور شاہ کے رہائشیوں اسرار، علی قادر اور حسن قادر کو نامزد کیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف ممبئی میں راج کپور کے بیٹے اداکار رندھیر کپور نے کہا کہ پشاور میں ’’کپور حویلی‘‘ کو نہ انہوں نے کبھی دیکھا نہ وہاں گئے اس لئے اس میں کپور فیملی کو کوئی دلچسپی نہیں راج کپور کے دوسے بیٹے رشی کپور نے ٹویٹر پر کہا کہ کپور حویلی اب حکومت پاکستان کی ملکیت ہے وہ جو مرضی کرے۔

مزیدخبریں