پشاور(صباح نیوز)خیبرپی کے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کے انکشاف کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کر دیں۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ ا دویات کی خریداری میں بے ضابطگیاں کرکے انسانی جانوں سے کھیلا گیا۔ ہسپتال میں ترقیاتی کاموں، ادویات کی مقامی طورپرخریداری، ملازمین کی بھرتیوں اور مشینری کی مد میں ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے دس انکوائریاں شروع کردی گئی ہیں۔یہ تمام انکوائریاں ہسپتال کی سبکدوش ہونے والی انتظامیہ کے خلاف جاری ہیں۔ انکوائریاں مکمل ہوتے ہی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سابق چیف ایگزیکٹو، ڈائریکٹر فنانس، پرچیزنگ کمیٹی سمیت کئی افسران پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔