پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کم عمر بچوں کی شادی کی روک تھام کیلئے خیبر پی کے حکومت نے مسودہ قانون کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔ نئے قانون کے تحت شادی کیلئے لڑکے اور لڑکی کی عمر 18 سال لازمی قرار دی گئی ہے۔ نکاح خواں کیلئے لڑکا اور لڑکی کا شناختی کارڈ دیکھنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر لڑکا اور لڑکی کے والدین کو سزا اور جرمانہ ہو گا۔ والدین کو 45 ہزار روپے تک جرمانہ اور 2 سے 3 سال تک قید ہو گی۔ مسودہ اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔