اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا ۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن نواز شریف کو اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کی عادت ہے۔ جنرل راحیل شریف کی بہت خدمات ہیں لیکن ان کو اپنی مدت پر ریٹائر ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نثار علی خان کلیم کرتے ہیں کہ کراچی میں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق آپریشن کیا جا رہا ہے لیکن پنجاب میں کالعدم تنظیمیں نئے ناموں سے کام کر رہی ہیں ۔ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔
پنجاب اور اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا: اعتزاز احسن
Jan 18, 2016