مالے (اے ایف پی) مالدیپ میں جیل میں قید اپوزیشن رہنما اور سابق صدر نشید کو سرجری کیلئے 30 روز کی چھٹی مل گئی اور امید ہے آج وہ علاج کروانے کے لئے برطانیہ چلے جائیں گے۔ جیلوں کے کمشنر نے میڈیا کو بتایا ہم انکی روانگی کے انتظامات کر رہے ہیں وہ علاج کرانے کے بعد واپس جیل میں آجائیں گے۔ ان کے وکیل نے نشید سے ملاقات کی اور رائے معلوم کی۔ بتایا جاتا ہے انکی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہو سکتا ہے۔ نشید13 برس جیل کاٹ رہے ہیں۔
برطانیہ میں سرجری، مالدیپ کے قید اپوزیشن رہنما نشیدکو ایک ماہ چھٹی مل گئی
Jan 18, 2016