مظفر گڑھ + لاہور (نیوز ڈیسک + خبرنگار) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں گزشتہ روز مقامی زمیندار نے معمولی رنجش پر 11سالہ دلبر حسین پر کتا چھوڑ دیا جس سے لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جتوئی میں 11 سالہ لڑکے پر کتے چھوڑنے کے حوالے سے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے اور افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزموں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے بچے کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
مظفر گڑھ: معمولی رنجش پر زمیندار نے کتا چھوڑ کر لڑکے کو شدید زخمی کردیا، وزیراعلی کا نوٹس
Jan 18, 2016