راولپنڈی: سوائن فلو سے خاتون جاں بحق، ملتان میں ایک مریض میں بیماری کی تصدیق

لاہور/راولپنڈی(نیوز رپورٹر +iاین این آئی )راولپنڈی میں سوائن فلو سے متاثرہ مریضہ انتقال کر گئی۔ بتایاگیا ہے سوائن فلو سے متاثرہ مریضہ ٹیکسلا کی رہائشی تھی جسے علاج کی غرض سے راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ایک ماہ میں سوائن فلو سے اموات 13ہو گئی ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے پنجاب میں دو نئے مریضوں میں سیزنل فلو کی تصدیق ہوئی ہے جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے، صوبے میں سوائن فلو کا شکار مریضوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے۔ دھوپ پڑنے سے سوائن فلو ختم ہو جائے گا۔ آن لائن کے مطابق سوائن فلو نے پنجاب میں پنجے گاڑ لئے ہیں، لاہور میں چار نئے کیسز سامنے آ گئے، مریضوں کی تعداد 52 ہو گئی جبکہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 99 ہو گئی۔ سوائن فلو سے اب تک 4 ہلاکتیں پنڈی، 4 ملتان جبکہ لاہور، چکوال، گوجرانوالہ اور ساہیوال میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے جبکہ محکمہ صحت نے تمام ڈینگی وارڈز کو سوائن فلو وارڈز میں تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مشیر صحت پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے پنجاب میں سوائن فلو کو ’’قابو‘‘ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے لاہور، چکوال، گوجرانوالہ اور ساہیوال کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق نشتر ہسپتال میں زیر علاج مزید ایک مریض میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 4 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آئی ہے۔ قاسم بیلہ ملتان کے 20 سالہ سہیل میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...