نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے فسادی رہنما سابق وزیر سبرامنیم سوامی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مودی سرکار پر زور دیا ہے کہ وہ پٹھانکوٹ ائربیس حملے پر پاکستان کو بھرپور جواب دے۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسی کو درست قرار دیا۔