’’جہاں دیکھو میری تصویر بنا دیتے ہیں‘‘ قائم علی شاہ نے ایک ہفتے میں کراچی کے ہر گٹر پر ڈھکن لگانے کا حکم دیدیا

کراچی (صباح نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں کھلے گٹروں پر بنائی گئی اپنی تصاویر سے تنگ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ایک ہفتے کے اندر شہر کو صاف کر کے ہر گٹر پر ڈھکن لگانے کا حکم دے دیا۔ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں اور سیورج لائنوں کے مرمتی کام کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ شہر میں جگہ جگہ پائپ لائنیں اور سیورج لائنیں پھٹ چکی ہیں اسی لئے مرمتی کاموں کا جائزہ لینے شہر کے دورے پر نکلا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں بھی گٹر پر ڈھکن نہیں ہوتا تو وہاں میری تصویر لگا دی جاتی ہے، ایک ہفتے کے اندر اندر کے ایم سی کا عملہ شہر کو صاف کردے گا جب کہ شہر کے ہر گٹر کا ڈھکن بھی لگا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کے لئے 90 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن