نثار کا ’’شکی‘‘ کردار، جمہوری نظام لپیٹنے کی خواہش پوری کرنا چاہتے ہیں: خورشید شاہ

اسلام آباد (آئی این پی+ آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں کسی کو ٹیکس دینے کی عادت نہیں ہے۔ دہشت گردی کرنے والی ساری جماعتیں پنجاب میں ملیں گی، چودھری نثار کا اڑھائی سال میں شکی کردار رہا ہے لگتا ہے۔ وہ جمہوری نظام کر لپیٹ کر پرانی خواہش کو زندہ کرنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو رکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کی نرسری پنجاب میں ہے کیونکہ دہشت گردی کرنیوالی ساری جماعتیں پنجاب میں ہیں۔ پنجاب میں سندھ سے زیادہ قتل کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ میاں نوازشریف نے چودھری نثارکو سندھ کا دورہ کرنے کا کہا مگر ایسا نہیں ہوا، اس سے لگتا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری، وزیراعظم کا حکم نہیں مانتے۔ سرکاری ہینڈ آئوٹ کے باجود چودھری نثار کا سندھ نہ آنا شکوک بڑھاتا ہے۔ سندھ رینجرز معاملہ پر اب گیند وزیراعظم اور وفاق کے کورٹ میں ہے۔ یہ مسئلہ اب خود انکو حل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم خود یا وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بیچ میں ڈال کر مسئلہ حل کریں۔ چودھری نثار جان بوجھ کر سسٹم کے پیچھے پڑے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایسے حالات بن جائیں کہ لڑائیاں شروع ہوجائیں۔ وزیر داخلہ جمہوری نظام کو لپیٹ کر پرانی خواہش زندہ کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ کسی سے لڑائی نہیں کرنا چاہتا، ملک میں کوئی کرپشن کو اچھا نہیں کہتا۔ 2,2 ہزار گز کے بنگلوں میں رہنے والے بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ عوام نے تحریک انصاف کی حکومت خیبر پی کے میں دیکھ لی۔ سی پیک کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اکیلی کھڑی ہے، موجودہ حکومت نے ریکارڈ توڑ قرضے لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن