حافظ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس الیون نے پریس کلب کو 32 رنز سے ہرا دیا

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پریس کلب الیون اور ڈسٹرکٹ پولیس الیون کے مابین کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ میں ڈسٹرکٹ پولیس الیون نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کو 32رنز سے ہرا دیا۔دوستانہ میچ کو بی ایم آر انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو رانا محمد ارشد انجم نے سپانسر کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ12اوورز میں 170رنز بنائے۔جس میں طالب حسین کے شاندار 118رنز شامل تھے۔ جواب میں پریس کلب الیون مقررہ 12اوورز میں 138رنز بنا سکی۔ پریس کلب الیون کی جانب سے انجم سہیل نے 68رنز اسکور کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس الیون کی جانب سے ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس الیون کے طالب حسین کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...