دوسرا ٹی ٹونٹی: وہاب ریاض کی وائیڈ گیند نے سب کو حیران کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )دوسرے ٹی ٹونٹی میں فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض کی وائیڈ گیند نے کرکٹ کمنٹیٹرز کو بھی حیران کر دیا، گیند سلپ میں سے ہوتی ہوئی تھرڈ مین باو¿نڈری سے باہر چلی گئی۔ تاہم ماضی میں کئی باو¿لرز اس سے بھی بڑی وائیڈ گیندیں کروا چکے ہیں۔مارٹن گپٹل سے چھکا کھانے کے بعد فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض لائن اینڈ لینتھ ہی بھول گئے۔ رفتار کو بڑھانے کی کوشش میں اتنی بڑی وائیڈ کی کہ وکٹ کیپر بھی گیند کو نہ پکڑ سکے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باو¿لر ڈیل اسٹین ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سے بھی بڑی وائیڈ گیند کر چکے ہیں۔ایک اور پروٹیز باو¿لر مورنی مورکل سے بھی ایسی ہی غلطی ہوئی۔ انگلش فاسٹ باو¿لر اسٹیو ہارمسن کا نشانہ بھی خطا گیا اور وائیڈ گیند ا?سٹریلوی بلے باز کی بجائے سلپ میں کھڑے اپنے ہی کپتان کے ہاتھ میں منتقل ہو گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...