اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے فوجی عدالتوں کے قےام کی حمایت کر دی ہے۔ بار کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ نے کہا ہے دہشت گردی اور کرپشن کے باعث ملک حالت جنگ میں ہے ایسی صورت حال میں عام کورٹس نہیں بلکہ ملٹری کورٹس ہی کارآمد ہوتی ہیں، دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں خوف کے باعث کوئی گواہ پیش نہیں ہوتا ،جنگ میں آرمی دفاع کرتی ہے تو کورٹس بھی آرمی کی ہی ہونی چاہیںتاکہ مقدمات کو جلد نمٹاکر کیس کا فوری فیصلہ کےا جاسکے، ملک سے کرپشن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک ملٹری کورٹس کا قےام ناگزیر ہے ان کی مدت معےاد میں فوری توسیع دی جائے۔ جبکہ کوئٹہ ہائی کورٹ بار کے سابق صدر عبدالغنی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری سسٹم ہے آئینی عدالتیں کام کررہی ہیں دوسال میں ملٹری کورٹس نے اچھا کام کےا اب ان کو توسیع نہیں دینی چاہئے۔
عدالتوں کی حمایت