وطن عزیز کی ترقی سوچوں کا محور

Jan 18, 2017

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! ملک کے بہترین ترقیاتی امیج کے لئے ہماری سوچوں کا محور صرف اور صرف ملکی اعلیٰ مفادات ہونا چاہیے۔ اچھی سوچ اور اچھے رویئے ہی ہمارے کرداروعمل کی کسوٹی ہیں۔ بدقسمتی ہے کہ پاکستان اس وقت سیاسی دانشوروں کی نکتہ چینیوں کی زد میں ہے ایسا کیوں ہے اور کیسے، کن وجوہات کی وجہ سے ہو رہا ہے جب تک ذاتی مفادات کو ہم پس منظر میں دھکیل کر قومی مفادات کو ترجیح نہیں دیں گے۔ ہم نہ ملک کی خدمت کر سکتے ہیں نہ ایک قوم بن سکتے ہیں اور نہ خودانصاری اور خودمختاری کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔ پاکستان ترقی یافتہ اور جدید دور میں داخل ہو رہا ہے جس سے بھارت سمیت کئی ملک اس ترقی و خوشحالی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ سیاسی رہنما مل بیٹھ کر سیاسی مسائل حل کریں ورنہ دشمن کی ہر طرح کی شیلنگ ہوتی رہے گی۔ اُبھرتے ہوئے نئے پاکستان کے لئے تحریک پاکستان جیسے جذبہ کی اشد ضرورت ہے۔ (عائشہ بی بی لیڈی کونسلر۔ فیصل آباد)

مزیدخبریں