اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سرگرم رہنما ایم این اے دانیال عزیز نے سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے تالی بجا دی۔ یہی نہیں بلکہ عمران خان پر جملے بھی کستے رہے۔ سپریم کورٹ کے قوانین کے خلاف کمرہ عدالت میں دانیال عزیز مخدوم علی خان کے دلائل سن کر جذباتی ہو گئے اور دھیمے لہجے میں وزیراعظم کے وکیل کو شاباش دیتے ہوئے ’’شیر لگے ہو‘ خوش کیتا ای‘‘ پھر دھیمے لہجے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’ہون ایتھے ای کھلوناں‘ پج نہ جاناں‘‘ کے فقرے کستے رہے۔ وزیراعظم کے وکیل کے دلائل سے متاثر ہوکر کہنے لگے آج تو شیر نے بات ہی ختم کر دی ہے۔