لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بائولر مچل سٹارک‘آل راؤنڈر مچل مارش اور کرس لین پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ مچل سٹارک نے چھ ماہ میں بہت کرکٹ کھیلی ہے، انھیں آرام کی ضرورت ہے۔ آل راؤنڈر مچل مارش کندھے کی تکلیف میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فزیو تھراپسٹ نے مکمل آرام اور علاج کا مشورہ دیا ہے۔ مچل مارش پاکستان کیخلاف مزید تین ایک روزہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔کرس لین کو بھی گردن کی تکلیف ہے وہ تیسرے میچ میں تو حصہ نہیں لیں گے۔