لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 8 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد امیر خٹک پراجیکٹ ڈائریکٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کو تبدیل کر کے ممبر انکوائری محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ حافظ انیس الرحمان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بھکر کو تبدیل کر کے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ کریم بخش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس بھکر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بھکر تعینات کیا گیا ہے۔ عاصم رضا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شیخوپورہ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر انٹی کرپشن سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ آصف اقبال تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ سیف اللہ خان ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ فیصل آباد کو تبدیل کرکے اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد اجمل بھٹی تعیناتی کے منتظر تھے کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ کلثوم ثاقب ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کلئیر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کلئیر ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
پنجاب میں 6 افسر تبدیل، آصف اقبال ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو تعینات
Jan 18, 2017