مریدکے (نامہ نگار) ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے والا لاہور کا وارڈن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے چار روز قبل ڈیوٹی سے واپسی پر تھانہ صدر کے علاقہ راوی ریان کے قریب ڈاکوؤں نے وارڈن امجد بٹ کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی اور معمولی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ امجد بٹ کو میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ گذشتہ روز دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال مریدکے پہنچا دی۔
مریدکے: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا لاہور کا ٹریفک وارڈن ہسپتال میں چل بسا
Jan 18, 2017